ٹھیکہ دار کا گولی مار کر کیا گیا قتل

<h1 style='text-align: right; font-family:Jameel,Tahoma;direction: rtl;font-weight:normal;'>ٹھیکہ دار کا گولی مار کر کیا گیا قتل</h1>

للت پور۔ محلّہ بڈا پورا میں ایک نوجوان ٹھیکہ دار کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ حملہ آوروں نے ریوالور نکالی اور پیٹ اور کنپٹی پر چار گولیاں داغ کر فرار ہو گئے۔ چالیس سال کے ٹھیکہ دار انوپ سہائے گھر لوٹنے کے بعد کھانا کھانے کی تیاری کررہا تھا تبھی اچانک دروازے کی گھنٹی بجی تو اس نے دروازہ کھولا تو سامنے کھڑے دو نوجوانوں نے اس کا نام پوچھا، جیسے ہی  نام بتایا تو ریوالور سے گولیاں چلا دی۔ گولیاں لگتے ہی انوپ سہائے  موقع پر ہی ڈھیر ہوگئے ۔ اس وقت گلی میں سناٹا تھا۔ بائیک سوال تین بدمعاش فراٹے بھرتے فرار ہو گئے۔ واردات سے بڈھا پورا میں ہڑکمپ مچ گیا۔ کوتوالی صدر پولیس نے مرنے والے کے بھائی روہت سہائے کی تحریر کی بنیاد پر بائیک سوار تین نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو اس بات کا پتہ چلا ہے کہ قریب دو مہینے پہلے جب انوپ  کھدان سے گھر لوٹا تھا تب اس کی شرٹ پر خون کے دھبے لگے تھے جبکہ اس کے جسم پر چوٹ کا کوئی نشان نہیں تھا۔ بیوی نے جب سب پوچھا تو اس نے ٹال دیا۔ پولیس  اسبات کو لے کر جانچ بھی کررہی ہے کہ آخر اس کی شرٹ پر لگا خون کس کا تھا۔ اس معاملے میں اودھیش کمار وجیتا کا کہنا ہے کہ معاملے سے جڑے سبھی پہلوؤں کی سنجیدگی سے جانچ کی جا رہی ہے۔