الیکشن کے لئے ضلع انتظامیہ کی تیاری مکمل

<h1 style='text-align: right; font-family:Jameel,Tahoma;direction: rtl;font-weight:normal;'>الیکشن کے لئے ضلع انتظامیہ کی تیاری مکمل</h1>

بہرائچ:آئندہ ۲۶نومبر کو ضلع میں  نگر پالیکا  الیکشن میں  نگر پالیکا بہرائچ میں کل ۱۶۱۳۰۹؍ووٹرس اپنے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ وہاں۸۳۷۰۰ مرد اور ۷۷۶۰۹ خواتین ووٹر ہیں۔ ٹھیک اسی طرح نگر پالیکا نانپارا میں کل ووٹر ۳۸۲۴۳ ہیں۔ جس میں ۱۹۴۱۰؍ مرد اور۱۸۸۳۳  خواتین ہیں۔ رسيا نگر پنچایت میں کل۱۰۲۶۸؍ ووٹرس ہیں جن۵۲۸۴ مرداور۴۹۸۴ خواتین ووٹر ہیں۔ جرول نگر پنچایت میں کل ۱۳۶۱۶؍ووٹر ہیں جن۷۱۸۳ مرداور۶۴۳۳ خواتین ہیں۔ ضلع کے  الیکشن افسر اجےدیپ سنگھ کے مطابق بہرائچ میں۴۸ پولنگ مراکز اور۱۵۷ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ نانپارہ میں میں ۱۵؍پولنگ سینٹروں اور۴۴ پولنگ بوتھ،رسیا میں۵ پولنگ سینٹر اور۱۱؍پولنگ بوتھ اورجرول میں ۷پولنگ سینٹراور۱۵؍پولنگبوتھ بنائے گئے ہیں۔ ضلع  انتظامیہ نےالیکشن کرانےکے لئے مکمل تیاری کرلی ہےاورنگر پالیکااور نگر پنچایت افسران کو تعینات کردیاہے۔ شہر میں چیئرمین اور وارڈ ممبر کےلئے نا مزدگی کلکٹریٹ میں ہوگی جہا ں جہاں الگ کورٹ پر پرچہ دا خل ہوگا۔چیئر مین پرعہدے کےلئے پرچہ ڈی ایم کورٹ میں داخل ہوگا۔