اسکریپ کی اسمگلنگ جاری

<h1 style='text-align: right; font-family:Jameel,Tahoma;direction: rtl;font-weight:normal;'>اسکریپ کی اسمگلنگ جاری</h1>

انڈو -نیپال بارڈر کے روپئی ڈیہہ قصبے میں پچھلے کئی مہینے سے پولیس وسبھی ایجنسیو کی ملی بھگت سے اسکریپ کی  اسمگلنگ دھڑلے سے چل رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آپسی ہوڑبازی کے چلتے ان اسمگلروں میں دو گٹ بن  گئے ہیں وہیں ا سکریپ اسمگلنگ کی خبر چھاپنے والے صحافیوں کوجان ومال کی دھمکیاںبھی مل رہی ہیں جس سے ناراض ہو کر قصبے کے صحافیو ں نے تھانہ انچارج کو تحریر دے کر مقدمہ درج کرادیاہے لیکن پولیس ابھی تک ملز مان کوگرفتار نہیں کرسکی ہے۔اسکریپ کی اسمگلنگ کرنے والے اسرا راحمد کی گرفتاری نہ ہونے سے قصبے کے صحافیوں راجیش سنگھ، منی رام شرما،سنجے ورما،نبی احمد،رام جی سونی، سریندرمدیشیاو شیر سنگھ کسودھن نے ناراضگی کااظہارکیاہے اور ایس پی سے ملاقات کرکے اپنے مسائل بتانے کوکہا ہے۔