سرکاری اسپتالو ںمیں ملے گا پی سی وی

<h1 style='text-align: right; font-family:Jameel,Tahoma;direction: rtl;font-weight:normal;'>سرکاری اسپتالو ںمیں ملے گا پی سی وی</h1>

بہرائچ:ریاستی سرکار نے بچوں کی صحت کیلئے پی سی وی(نیوموکوکل کنجوگیٹ ویکسین)جیسے مہنگے ٹیکے اب ضلع اسپتالوں میں فری میں لگائے جانے کافیصلہ لیا ہے۔ جانکاری کے مطابق پی سی وی ویکسین پہلے پرائیویٹ سیکٹر میں مہیا تھی لیکن اب اسے سرکاری اسپتالوں میں بھی مہیا کرا کر بچوں کوفری لگایاجائے گا۔بتایا جاتا کہ پہلے مرحلے میں اس ویکسین کااترپردیش کے چھ اضلاع بہرائچ،سیتا پور،لکھیم پور کھیری،شراوستی،بلرام پورو سدھارتھ نگر میں شروع کیا جارہے۔اس ویکسین کے استعمال سے بچوں کو نمونیا ودیگرمرض سے بچپن میں مرنے کی تعداد میں کمی آئے گی۔اس بارے میں ا س بات پر نیشنل ہیلتھ مشن زور دے رہا ہے کہ پی سی وی ٹیکے کی تفصیلی جانکاری سے لوگوں میں بیداری پیدا کی جائے اور اس میںخاص کر میڈیا کی مدد لی جائے اسی مقصد کے تحت ہر ضلع میں یونیسف کی مدد سے ورکشاپ منعقد کیاجارہا ہے۔جس میں سیتا پور،بہرائچ،بلرام پور، شرواستی، سدھارتھ نگر اور لکھیم پور کھیری شامل ہونگے۔ بہرائچ میں یہ ورکشاپ ۱۳جون کوہوگی۔جس میں بہرائچ،بلرام پور اور شرا وستی ضلع میں لوگ شامل ہونگے۔

HIndi Latest