انٹرویو کیلئے کارآمد باتیں

<h1 style='text-align: right; font-family:Jameel,Tahoma;direction: rtl;font-weight:normal;'>انٹرویو کیلئے کارآمد باتیں</h1>

جب انٹریو کے بارے میں سوچ سوچ کر زیادہ تر نوجوان نروس ہو جاتے ہیں اورپہلی بارجاب کیلئے انٹریو دینے جانے والوں کیلئے تو اور بھی مشکل بھرا وقت ہوتاہے۔انٹرویوایک ایسا پروسیس ہے جس میں آپ سے بات چیت شروع کرنے کے تھوڑی ہی دیر میں انٹرویو لینے والا یہ فیصلہ کرلیتا ہے کہ آپ اس کی کمپنی میں جب کرنے کیلئے فٹ ہیں یا نہیں۔جب بھی انٹرویو کیلئے جائیں تو اس سے پہلے پوری طرح تیاری کرلیں۔

انٹرویو کیلئے کوئی خاص فارمولا نہیں ہوتا کیونکہ انٹرویو لینے والا آپ سے کچھ بھی پوچھ سکتا ہے جوذہن میں چل رہا ہولیکن کچھ احتیاط تو برتی ہی جا سکتی ہیں۔انٹرویومیں پوچھے جانے والے سوالوں کی تیاریوں کے علاوہ کچھ چھوٹی-چھوٹی باتوں کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

آپ جب بھی انٹرویو دینے کیلئے جاتے ہیں تو انٹرویو لینے والا سب سے پہلے آپ کے ڈریسنگ سینس کو ہی نوٹس کرتا ہے۔اسی وجہ سے انٹرویو  کے وقت ڈ ریسنگ سینس کا ضرور دھیان رکھیں۔یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن اور اسی بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے آپ کو اپنا لک اچھا رکھنا ہوتا ہے۔

انٹرویو کیلئے وقت پر پہنچے۔اس لئے انٹرویو دینے جانے سے پہلے اس کا پتہ اورروٹ کی پوری جانکاری صیحح سے لیں۔انٹرویو وقت سے ہمیشہ ۱۰سے ۱۵منٹ پہلے پہنچیں۔

انٹرویو دینے جانے سے پہلے اس کمپنی اور جس جاب کیلئے انٹرویو دے رہے ہیں اس کے بارے میں پوری طرح سے ریسرچ کر لیں کیونکہ انٹرویو لینے والا ہمیشہ چاہتا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کونوکری پر رکھے جو پہلے سے کام کی جانکاری رکھتے ہوں۔

انٹرویو کے بارے میں سوچتے ہی دماغ میں یہ بات آتی ہے کہ انٹرویولینے والا آپ کے اوپر سوالوں کی بوچھا کرے گا اور آپ جواب دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا آپ بھی کمپنی یا آپ کے جاب پروفائل کے بارے میں جو بھی سوال دماغ میں آئے ان کو ضرورپوچھیں۔