غریبو ںکو دی گئی رمضان کٹ

<h1 style='text-align: right; font-family:Jameel,Tahoma;direction: rtl;font-weight:normal;'>غریبو ںکو دی گئی رمضان کٹ</h1>

بہرائچ:شہر کے محلہ سالارگنج میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے رمضان کٹ تقسیم تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقع پر شہر کے ۳۵غریبوں ،بے سہارا ،بیواؤں و یتیموں کورمضان کٹ مہیاکرائی گئی جسے پا کر یہ سبھی لوگ بہت خوش ہوئے اور دعائیں دیں۔اس موقع پر جلسے کے مہمان خصوصی مولانا مشتاق احمد ندوی نے رمضان المبارک میں غریبوں کی ا مداد کرنے پر دینی روشنی ڈالی اور لوگوں کوکٹ تقسیم کی۔جلسے میں مولانا مقصو د احمد ندوی،قاری محمد عثمان،حافظ عبدالمنان،حافظ عبد القیوم، ڈاکٹر ملک محمد،مولانا محمد ارشد ندوی،مولانا ولی الرحمان وغیرہ موجود تھے۔ٹھیک اسی طرح کرنل گنج گونڈہ میں بھی  پاپولر فرنٹ آف انڈیا  نے غریبو ںمیں رمضان کٹ  بانٹی۔پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا مقصود احمد ندوی نے خطاب کیا۔جلسے میں راشد صدیقی،محمد صغیر،محمد عمران، محمد ارشد،حافظ رضوان ومحمد راشد وغیرہ موجودتھے۔اس کے علاوہ شہر کے مسلم مسافر خانہ ہال میں جماعت ا سلامی ہند کی جانب سے بھی غریبوں میں رمضان کٹ تقسیم کی گئی۔